لاہور میں مری کا نظارہ، بارش کیساتھ ژالہ باری، سڑکیں سفید ہوگئیں

7 Feb, 2019 | 10:05 AM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) شہر بھر میں رات سے وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے ساتھ ژالہ باری نے باغوں کے شہر کا موسم مزید سہانا بنا دیا۔

لاہور میں آج مری کا نظارہ دیکھنے کو ملا، جب کل رات سے جاری بارش نے برف کا روپ دھار لیا اور اولوں کی صورت میں برس پڑی، سڑکیں سفید ہوگئیں، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی بھی کردی، ماہرین موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 16 اور کم سے کم 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 97  فیصد ہے، جبکہ ہوا 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

مزیدخبریں