دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر پٹرول کی فروخت جاری

7 Feb, 2018 | 11:10 PM

عطاءسبحانی
Read more!

فہد بھٹی:شہر بھر میں غیر قانونی طور پر پٹرول کی فروخت جاری۔ انتظامیہ غیر قانونی پٹرول ایجنسیز کے خلاف کاروائی کرنے میں تاحال ناکام۔شہریوں کاغیر قانونی پٹرول کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کا مطالبہ۔

غیر قانونی طور پر پٹرول بیچنے پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہونے کے باوجود شہر بھر میں غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ مافیا عام ریٹ سے تین یا چار روپے ذیادہ وصول کرتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ غیر قانونی پٹرول ایجسیز پر جو پٹرول فروخت کیا جا رہا ہے اس کی کوالٹی بھی ٹھیک نہیں۔شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی پٹرول کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے۔

مزیدخبریں