سٹی نیوز نیٹ ورک کی جانب سے سب سے بڑی ٹریفک قوانین آگاہی مہم کا آغاز

7 Feb, 2018 | 10:18 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عرفان ملک: سٹی نیوز نیٹ ورک اور سٹی ٹریفک پولیس نے شہر کی سب سے بڑی ٹریفک قوانین سے آگاہی مہم شروع کر دی ۔ آگاہی مہم کا آغاز سی ٹی او رائے اعجاز نے کیا۔ ممبران صوبائی اسمبلی اور لارڈ میئر نے خصوصی شرکت کی۔

کسی بھی مہذب معاشرے کا علم اس کی عوام میں ٹریفک قوانین سے آشنائی سے ہوتا ہے۔ لاہوریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے کے لیے سٹی نیوز نیٹ ورک اور سٹی ٹریفک پولیس کے مشترکہ اشتراک سے ایک بڑی مہم کا آغاز کیا ہے۔ فیصل چوک میں اسی حوالے سے خصوصی آگہی کیمپ لگایا گیا اور شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔ مہم کا آغاز سی ٹی او رائے اعجاز نے کیا۔ کیمپ میں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کے تدارک پر زور دیا گیا۔

آگاہی کیمپ میں لارڈ میئر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید ، ایم پی اے میاں اسلم اقبال ، فرزانہ بٹ ، چودھری شہباز اور سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار عامر سعید سمیت دیگر مکتبہ فکر کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

لارڈ میئر نے اعلان کیا کہ سٹی نیوز نیٹ ورک کی اس کاوش کو یونین کونسل تک لے جایا جائے گا۔

لاہور میں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے ابتک ہزاروں افراد مستقل طور پر مفلوج ہو چکے ہیں جبکہ متعدد افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ شہریوں نے سٹی نیوز نیٹ ورک اور ٹریفک پولیس کی کاوش کو سراہا اور اس بات کا عہد بھی کیا کہ وہ اب دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ترک کر دیں گے۔

مزیدخبریں