دُرنایاب: ایل ڈی اےکےمیگاپراجیکٹ ٹوئن ٹاورکی اراضی کامعاملہ، ٹوئن ٹاورکیلئےجیل روڈپر22کنال اراضی کامعاملہ الجھ گیا۔ سی این ڈبلیو کو اراضی کی قیمت دینی ہے یا متبادلہ زمین، فیصلہ نہ ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے میگا پراجیکٹ ٹوئن ٹاور کے لئے ایل ڈی اے نے سی این ڈبلیو سے زمین لینی ہے۔ سی این ڈبلیو نے بائیس کنال زمین کی مالیت80کروڑ روپے لگائی ہے۔ ایل ڈی اے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت اراضی کی مالیت کے بجائے زمین کے بدلے زمین دینے کی خواہاں ہے۔ جبکہ زمین کی اراضی کی یکمشت ادائیگی خزانے کی خراب مالی حالت کے باعث ممکن نہیں ہے۔
علاوہ ازیں ایل ڈی اے نے ٹوئن ٹاور کی تعمیر کے لئے ٹینڈر فائنل کررکھا ہے۔ زمین کے حصول تک منصوبے پر کام شروع کرنا ممکن نہیں۔ ایل ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں دونوں آپشن سی اینڈ ڈبلیو کے سامنے رکھی جائیں گی۔ جس کا حتمی فیصلہ باہمی رضامندی سے ہوگا۔