ریسکیو ایمرجنسی سروسز کوتوسیع دینے کا منصوبہ التوا کا شکار ہونے کا خدشہ

7 Feb, 2018 | 08:05 PM

رانا جبران
Read more!

عثمان علیم: ریسکیو ایمرجنسی سروسز کو پنجاب کے مزید 31 تحصیلوں تک توسیع دینے کا منصوبہ التوا کا شکار ہونے کا خدشہ، منصوبے کی لاگت میں 30 کروڑ 50 لاکھ کے فنڈز کی بروقت اطلاع نہ دینے پر محکمہ پی اینڈ ڈی کے اعتراضات، اضافی فنڈز دینے سے انکار کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب ریسکیو ایمرجنسی سروسز پنجاب کے 36 اضلاع اور 21 تحصیلوں میں ایمرجنسی ریسکیو سروسز فراہم کر رہی ہے۔ حکومت پنجاب اور ریسکیو کی جانب سے ان سروسز کو مزید 31 تحصیلوں تک وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جس کے لیے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کی جانب سے 1 ارب تین کروڑ 62 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دی گئی مگر منصوبہ تاحال مکمل نہیں کیا جا سکا۔

منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے پنجاب ایمرجنسی سروسز کی جانب سے مزید 30 کروڑ 50 لاکھ روپے مانگے گا۔ جس پر ممبر پی ایس ڈی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ پنجاب ایمرجنسی سروسز سے منصوبے کی لاگت میں اضافے اور تاخیر کی تفصیلات طلب کی گئیں۔ محکمہ پی اینڈ ڈی کی جانب سے منصوبے کے لیے درکار اضافی 30 کروڑ 50 لاکھ کے فنڈز دینے سے انکار کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں منصوبے کی کارکرگی کو جانچنے کے لیے مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن سیل کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ منصوبے کے اخراجات اور اضافےپر جا مع رپورٹ مرتب کرکے1 ماہ میں حکومت پنجاب کو جمع کرائے گا۔ اسی رپورٹ پر پنجاب ریسکیو ایمرجنسی سروسز کو منصوبہ مکمل کرنے کے لیے درکار اضافی 30 کروڑ 50 لاکھ کے فنڈز دینے کا فیصلہ کیا جائیگا۔

مزیدخبریں