دفتر آٔو نہ آؤ، تنخواہ لے جاؤ، نیسپاک میں قانون شکنی کا سلسلہ جاری

7 Feb, 2018 | 07:48 PM

رانا جبران
Read more!

سعود بٹ: دفتر آئو نہ آئو، تنخواہ لے جائو۔ نیسپاک کی ملازمہ نتاشہ اعوان کی چھٹیوں کے باوجود موجیں لگی ہوئی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق اندرون و بیرون ملک میگا پراجیکٹس میں کنسلٹنسی فراہم کرنے والی فرم نیسپاک میں قانون شکنیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گریڈ 8 کی ملازمہ نتاشہ اعوان دفتر آتی نہیں مگر بھاری تنخواہ لے جاتی ہیں۔ نتاشہ اعوان اکتوبر2017سے جنوری2018 تک صرف چند دن دفتر آئیں۔ سٹی فورٹی ٹو نے بائیومیٹرک حاضری کا مکمل ریکارڈ حاصل کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق نتاشہ اعوان پر افسران بالا کا نظر کرم ہے۔ افسران مسئلہ سے آگاہ ہونے کے باوجود کارروائی کرنے سے قاصر ہیں۔

مزیدخبریں