یونین کونسلز کو ترقیاتی کاموں کی مد میں فنڈز جاری کر دیئے گئے

7 Feb, 2018 | 07:48 PM

عطاءسبحانی
Read more!

راؤدلشادحسین:شہر کی دو سوچھہتر یونین کونسلز کے بلدیاتی نمائندوں کی سنی گئی، پنجاب حکومت نے یونین کونسلز کے ترقیاتی کاموں کے لیے68کروڑ 43 لاکھ 45 ہزارکےترقیاتی فنڈزجاری کردیئے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 68 کروڑ 43 لاکھ 45 ہزار کی گرانٹ موصول ہوگئی، پنجاب حکومت نےنومبرمیں یونین کونسلز کو ترقیاتی کاموں کی مدمیں فنڈز دینے کا اعلان کیا تھا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے شہر کو دوسو چھہتر یونین کونسلز کو فی یونین کونسل 20 لاکھ سڑکوں کی ترقیاتی اسکیموں جبکہ پانچ لاکھ روپے اسٹریٹ لائٹس کی مد میں جاری کیے گئے ہیں، میٹروپولیٹن کارپوریشن راوی زون ،شالامار زون، سمن آباد زون،واہگہ زون، داتا گنج بخش زون، عزیز بھٹی زون اور علامہ اقبال ٹاؤن زون کی یونین کونسلز کے ٹینڈرز پہلے ہی ایوارڈ کر چکی ہے جبکہ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے میونسپل آفیسر انفراسٹرکچرکو گلبرگ زون اور نشتر زون کی یونین کونسلز میں ترقیاتی کاموں کے لئے فوری ٹینڈرز جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

پچیس لاکھ کے فنڈز اونٹ کےمنہ میں زیرے کے مترادف ہیں تاہم میٹروپولیٹن کارپوریشن چیئرمینوں سے مجوزہ ترقیاتی اسکیمیں تو طلب کرچکی ہے لیکن اگرشفاف ٹینڈرنگ ہو جائے تو بلدیاتی نمائندوں کو کسی حدتک ریلیف ضرورمل سکتا۔

مزیدخبریں