ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کے پی کے پولیس نے انسانیت کے قاتلوں کو تحفظ دیا ہے: رانا ثناء اللہ

کے پی کے پولیس نے انسانیت کے قاتلوں کو تحفظ دیا ہے: رانا ثناء اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی عمران خان پر لفظؓی حملے،انہوں نے کہا کہ کتنے شرم کی بات ہے کہ مردان زیادتی کیس میں ملزم سامنے والے گھر میں تھا اور کے پی کے پولیس گرفتار نہ کرسکی، مشعال کیس پر فیصلے پر مایوسی ہوئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید آج کل اسی طرح قید ہیں جیسے رمضان المبارک میں شیطان۔

پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا گفتگو میں عمران خان کو ایک مرتبہ پھر آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ اسماء قتل کیس کا معاملہ ڈی این اے رپورٹ کے بعد ملزم کی گرفتاری سے حل ہوا۔ شرم آنی چاہئے ملزم سامنے والے گھر میں تھا اور پولیس کچھ نہ کرسکی۔ اگر عمران خان میں تھوڑی سی بھی شرم ہے تو وہ وزیراعلی پنجاب اور ڈی جی فرانزاک کا شکریہ ادا کریں۔

رانا ثناء اللہ نے مشعال کیس کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ کے پی کے پولیس کی جانبدارانہ تفتیش پر کیا گیا ہے۔ تفتیش میں جان بوجھ کر نقائص چھوڑے گئے، کے پی کے پولیس نے انسانیت کے قاتلوں کو تحفظ دیا ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ نظام الدین سیالوی نے درست کہا تھا کہ انہیں خفیہ ہاتھوں نے استعمال کرنے کی کوشش کی ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ خفیہ ہاتھ نظام کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔