ملک اشرف: ایڈووکیٹ جنرل آفس کےملازمین کوجوڈیشل الاؤنس نہ دینےکامعاملہ ، ملازمین نے ایڈووکیٹ جنرل آفس کےباہراحتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل آفس کے باہرصدرمحمدمنشاءکی قیادت میں احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔ اپیکا کے عہدیداروں میں محمد منشاء اورعبدالرزاق سمیت دیگر نے بتایا کہ انہیں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب یقین دہانی کرانے کےباوجود30 فیصد جوڈیشل الاونس دینے کی منظوری نہیں دی جارہی۔
ان کا کہناتھا کہ11 فروری تک ان کامطالبہ منظورنہ کیاگیا تو 12فروری کو بھرپور احتجاج اوردھرنا دیا جائے گا۔