پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سہولیات کا فقدان,1ارب کے فنڈز منتقل

7 Feb, 2018 | 04:06 PM

Read more!

(علی عباس) پنجاب کےسرکاری سکولوں میں سہولیات کافقدان ،محکمہ خزانہ کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر سرکاری سکولوں کو 1ارب روپے کے فنڈز منتقل،فنڈز چار دیواری،بیت الخلا اورپنکھوں کی فراہمی کے لیے استعمال ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سہولیات کےفقدان کو ختم کرنے کے لیے رواں مالی سال میں دو ارب روپے کا بجٹ رکھا تھا، ہنگامی بنیادوں پر رواں سال کے دوران ہی بجٹ کو استعمال کرنے کے احکامات بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

ایک ارب روپے فنڈز سے لاہور اور پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سہولیات کی فراہمی پر خرچ ہونُگے، محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کے مطابق مذکورہ بجٹ سے سرکاری سکولوں میں چار دیواری ، بیت الخلا ، پنکھے اوردیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مزیدخبریں