سیالوی صاحب نے اپنے دربار کو نام نہاد ایجنٹوں سے بچا لیا: رانا ثناءاللہ

7 Feb, 2018 | 03:42 PM

Read more!

(عمر اسلم) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نےخیبرپختونخوا پولیس پر کڑی تنقید کی، کہتے ہیں کہ اسما قتل کیس کا ملزم سامنے تھا لیکن پولیس اُسے پکڑنہیں سکی۔ آئندہ سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ نون اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو شرم آنی چاہیے، اسما کا قاتل سامنے والے گھر میں تھا اور کے پی کے پولیس کو معلوم نہ ہو سکا، اسما کا قاتل تحریک انصاف کے رہنما کا بھتیجا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان میں تھوڑی سی بھی شرم ہے تو وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کریں۔

شیخ رشید کے بارے میں بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ شیخ رشید ایسےغائب ہوئے ہیں، جیسے رمضان میں شیطان غائب ہوتا ہے۔

صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ سیالوی صاحب نے اپنے دربار کو نام نہاد ایجنٹوں سے بچا لیا۔

رانا ثناءاللہ نے یہ بھی کہا کہ اگر آصف علی زرداری نے یہ کہا ہے کہ وہ شفاف الیکشن کرائیں گے تویہ بات ریکارڈ میں رکھنی چاہیے۔

مزیدخبریں