لاہور سمیت پنجاب کی جیلوں کیلئے اینٹی رائٹ کٹس خرید نے کا فیصلہ

7 Feb, 2018 | 03:42 PM

Read more!

(علی ساہی) لاہور سمیت پنجاب کی جیلوں کیلئے اینٹی رائٹ کٹس خریدنے کا فیصلہ، ایک ہزار اینٹی رائٹ کٹس تمام جیلوں کو فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق لاہورسمیت پنجاب کی جیلوں کیلئےاینٹی رائٹ کٹس خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، 1ہزار اینٹی رائٹ کٹس تمام جیلوں کو فراہم کی جائیں گی جبکہ ہائی سکیورٹی جیلوں میں پہلے6،6 اینٹی رائٹ کٹس موجود ہیں۔

رواں سال ڈیمانڈ بھجوادی گئی،آئندہ برس خریداری کا عمل مکمل ہوگا، ہر جیل میں25 سے30 اینٹی رائٹ کٹس فراہم کی جائیں گی، خریداری کا مقصد جیلوں میں قیدیوں کی لڑائیاں روکنا ہے ، قیدیوں کی جانب سے احتجاج یا کسی بھی صورتحال کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔

مزیدخبریں