ویمن سپر ہاکی لیگ کا دوسرا ایڈیشن شروع، پانچ شہروں کی ٹیمیں شریک

7 Feb, 2018 | 11:57 AM

 (عرفان قریشی) پاکستان ویمن سپر ہاکی لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہوگیا، ملک بھر سے چاروں صوبائی دارالحکومت کی ٹیموں سمیت اسلام آباد کی ٹیم نے بھی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ڈیرے ڈال لیے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن ویمن ونگ کے زیراہتمام پاکستان ویمن سپر ہاکی لیگ کا آغاز ہوگیا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پانچوں ٹیموں نے دستوں کی صورت میں مارچ کیا اور مہمانوں کو سلامی دی۔ ٹیموں میں کوئٹہ پینتھرز، لاہور لائینز، اسلام آباد شاہین، کراچی ڈولفن، پشاور ڈئیرز شامل ہیں۔

لیگ کے افتتاحی میچ میں لاہور لائینز اور کراچی ڈولفن میں مقابلہ ہوا۔ مہمان خصوصی نے شرکاء سے ملاقات کی اور ان کے عزم کی داد دی۔ چیمپئن شپ گیارہ فروری تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری رہے گی۔

مزیدخبریں