(آصف جعفری) ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت لاہور کے تھیٹرز کے حوالے سے اجلاس، کہتے ہیں کہ سٹیج ڈراموں میں غیر مہذب گانوں، ذومعنی باتوں اور غیر مہذب ڈریس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ سکرپٹ سے ہٹ کر ڈرامہ پیش نہ کیا جائے جبکہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو تھیٹر میں نہ بیٹھنے دیں۔
اجلاس میں ایس پی سکیورٹی، اے ڈی سی آر، تھیٹرز کی انتظامیہ اور مالکان نے بھی شرکت کی۔ ڈی سی نے کہا کہ سٹیج ڈراموں کا معیار اتنا گر چکا ہے کہ فیملی میں بیٹھ کر ڈرامہ نہیں دیکھ سکتے، غیر مہذب باتوں اور گانوں کی رپورٹ پر ضلعی انتظامیہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔
ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے انتظامیہ کو یہ ہدایت جاری کی کہ سٹیج ڈراموں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے۔