ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  یو ای ٹی لاہور کی جانب سے ایلومینائی ری یونین، احسن اقبال کی شرکت

  یو ای ٹی لاہور کی جانب سے ایلومینائی ری یونین، احسن اقبال کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی چودھری احسن اقبال نے کہا ہے کہ انجئنیر کا رول پاکستان کی ترقی میں بہت زیادہ ہے، 2047تک پاکستان کو پہلی 10 بہترین معشیت کا ملک بننا ہے۔ 

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی جانب سے ایلومینائی ری یونین تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی چودھری احسن اقبال کی مہمان خصوصی شرکت کی ۔ 

چودھری احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بہت یادگار ہے ۱۹۹۴ سے اب تک کے سٹوڈنٹ ایک چھت کے نیچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی انتہاپسندی یا سیاسی انتہاپسندی ہوتی ہے اور مجھ پر اس بنیاد پر حملہ بھی کیا گیا ، محکمہ صحت کی قیادت میں میرا پبلک ہسپتال میں میری سرجری ہوئی جو قابل تعریف ہے، میں یہاں صرف سٹوڈنٹ نہیں تھا بلکہ پریذیڈنٹ بھی رہا، وہی چیزوں نے میرے اندر لیڈرشپ کی خصوصیات پیدا کی۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ہمارے دور میں یونیورسٹیاں سیاسی مسائل کے باعث بند ہوتیں تو ہم پریشانی میں مبتلا رہتے تھے ۔ 

چودھری احسن اقبال نے کہا کہ ہم یو ای ٹی سٹوڈنٹس احتجاج کرنے کو تیار ہوتے تھے تا کہ ہمارا سینشن متاثر نہ ہو ، 10 سال سے یو ای ٹی کنوکیشن نہیں ہوا تھا وہ بنیادی حق بھی ہم نے لیا ، وہ یادیں ایسی ہیں جنہوں نے بہت سے سبق دیے اور مجھے سیاست تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس ملک کے لیے بھی اب کچھ کرنا چاہتا ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ میں نوجوانوں کو بار بار یہی کہتا ہوں کہ ایک نظریے کو ہی ٹھیک نہ کہیں غور و فکر کریں، آج سے 23 سال بعد تاریخ کی کارکردگی بتانے کیلئے ہمارے پاس کیا ہو گا۔ ہم نے اس خطے کے مسلمانوں کو معاشی طور پر طاقتور کرنا تھا،  لیکن آج سب کے ذہن میں ہے کہ ہم پیچھے کیوں ہیں ۔

وفاقی وزیر  نے کہا کہ ہم نے بہت ترقی کی اگر ہم اپنا مقابلہ خود سے کریں، لیکن دوسرے ممالک سے کریں تو بہت پیچھے ہیں، 1980 میں چائنہ کی پر کپیٹا انکم ہم سے بھی نیچے تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں کسی چیز کی کمی نہیں بس ہم نے اپنی پہچان غلط بنا لی ہے، دنیا ہمیں محنتی اور ذہین کہتی ہے، ہمیں اپنے مستقبل میں آگے برھنا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ انجئنیر کا رول پاکستان کی ترقی میں بہت زیادہ ہے، 2047تک پاکستان کو پہلی 10 بہترین معشیت کا ملک بننا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس ملک میں سول نافرمانی ہوگی دھرنے ہوں گے وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا، ہمیں مل کر کام کرنا ہے پاکستان اڑان بھرنے کو تیار ہے، ہم نے امن استحکام کے ساتھ چلنا ہے فساد اور انتشار کے ساتھ نہیں ۔