سٹی 42 : پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر کے پروٹوکول میں شامل گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
گورنر سردار سلیم حیدر لاہور میں یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا کی تقریب میں شرکت کے لیے جارہے تھے، برکی روڈ پر گورنر پنجاب کے قافلے میں شامل 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔
حادثے کے باعث دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم گورنر پنجاب سمیت عملہ مکمل طور پر محفوط رہا۔