ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ؛ ریل گاڑی کی ٹکر سے 2 بچے جاں بحق

نوشہرہ؛ ریل گاڑی کی ٹکر سے 2 بچے جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرحت شاہ :  نوشہرہ میں ریل گاڑی کی ٹکر سے دو بچے جاں بحق ہوگئے ۔ 

نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد قمرخیل میں شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل ہوگئی، شادی کی تقریب پر مہمانوں کے ساتھ آئے 2 بچے ریل گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس نے بتایا ہے کہ بچے پٹڑی کو کراس کر رہے تھے کہ اسی دوران ریل گاڑی کی زد میں آگئے ۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت  14 سالہ حمزہ گل سکنہ پشاور  اور 14 سالہ زوالقرنین عمر 14 سال سکنہ بونیر  ۔ 

ریسکیو 1122 نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم نے جاں بحق ہونے والے بچوں کی ڈیڈ باڈی کو ریسکیو ایمبولینس میں NMC ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا۔