جی ایچ کیو حملہ؛ علی امین گنڈاپور، زین قریشی اور  دیگر کے وارنٹ گرفتاری

7 Dec, 2024 | 07:55 PM

Waseem Azmet

 سٹی42:    جی ایچ کیو حملہ کیس  میں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی  عدالت نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی اور بانی کے قریبی ساتھی علی امین گنڈاپور کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

 انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے ہفتے کے  روز  جی ایچ کیو حملہ کیس میں 25 ملزموں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے 

عدالت نے راولپنڈی کے  چیف پولیس آفیسرکو تمام ملزوں کو گرفتار کرکے 10 دسمبر کو  پیش کرنے کا حکم  دیا ہے۔ ان  میں علی امین گنڈاپور ، کنول شوزب ، میجر طاہر صادق ، عظیم اللہ ، مخدوم زین قریشی ، شبلی فراز ، فہد مسعود ، راشد حفیظ ، عمر تنویر بٹ ، شہریار آفریدی ، زوہیب علی آفریدی ، تیمور مسعود  اور کئی دیگر شامل ہیں۔

مزیدخبریں