ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا میں 22 خوارج جہنم واصل؛ صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

خیبر پختونخوا میں 22 خوارج جہنم واصل؛ صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں کیے گئے آپریشنز میں 22 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ 

صدر مملکت نے نے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ۔ 

 صدر مملکت کی جانب سے ضلع ٹانک، شمالی وزیرستان اور ٹھل میں خوارج کے خلاف فورسز کی کامیاب کاروائیوں کی تعریف کی گئی، کہا کہ مختلف کاروائیوں میں 22 دہشت گرد ہلاک کرنا سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کامیاب کاروائیاں کرنا خوش آئند ہے ۔ 

صدر مملکت نے کاروائیوں کے دوران پاک فوج کے 6 بہادر جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے ملکی سلامتی کی خاطر عظیم قربانی پیش کرنے پر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے پر شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔

صدر مملکت کی جانب سے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا گیا ۔ 

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی گئی۔ شہباز شریف نے گل امام، ٹانک میں 9، شمالی وزیرِستان میں 10، ضلع ٹھل میں 3 خارجیون کو جہنم واصل کرنے اور 6 کو زخمی کرکے گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ 

وزیر اعظم نے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فوسز کے 6 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ، شہباز شریف نے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا.  

شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم وطن عزیز کی خاطر قربانی دینے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خارج عقیدت پیش کرتی ہے، دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے خیبر پختونخوا  میں  فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں  کے خلاف 3 کامیاب آپریشنز پرسیکورٹی فورسز کی تحسین پیش کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے 22 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا ، سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشنز کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ 

وزیرداخلہ نے جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 6 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ، محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہید جوانوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے ، شہید جوانوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران  جانیں قربان کیں اور 22 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے  نہیں بیٹھیں گے ، قوم کی  حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل صفایا کریں گے۔