ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں22خوارج جہنم واصل، 6جوان شہید،

خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں22خوارج جہنم واصل، 6جوان شہید،
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے 3 مختلف کارروائیوں میں 22 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کردیئے،  آپریشن کے دوران پاکستان آرمی کے چھ جوان شہیدہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ٹانک کے علاقے گل امام میں دہشتگردوں کے موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ٹھکانے کے خلاف مؤثر کارروائی میں 9 خارجی دہشتگرد ہلاک اور6 زخمی ہو گئے۔

سکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی جس کے دوران 10 خارجی دہشتگرد مارے گئے۔   

 ضلع تھل میں خارجی دہشتگردوں کے ایک گروہ نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 خارجی حملہ آور ہلاک ہوئے جبکہ 6  جوان شہید ہوگئے۔

جامِ شہادت نوش کرنے والے چھ جوانوں کے نام اور رینک

 جام شہادت نوش کرنے والے  نائب صوبیدار محمد خالد کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے ،نائب صوبیدار محمد خالد شہید کی عمر 39سال ہے، محمد خالد شہید نے 22سال سے زائددفاع وطن کا فریضہ سر انجام دیا، شہید کے سوگواران میں والداوراہلیہ شامل ہیں۔ 

 35سالہ حوالدار جدید علی شہید کا تعلق ضلع اورکزئی سے ہے ، جدید علی شہید نے17 سال سے زائد پاک فوج میں گزارے .

شہید کے سوگواران میں والداور اہلیہ شامل ہیں۔ 

 28 سالہ لانس نائیک ولائت حسین شہید ضلع کرم کے رہائشی ہیں،لانس نائیک ولائت حسین شہید نے 9 سال تک وطن عزیزکی حفاظت کی، ولائت حسین شہید کے سوگواران میں والد اور اہلیہ شامل ہیں۔ 

 30 سالہ لانس نائیک صفت اللہ شہید کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، صفت اللہ شہید نے 7 سال پاک فوج میں گزارے ۔

 صفت اللہ شہید کے سوگواران میں والدین اور اہلیہ شامل ہیں ۔

 27 سالہ لانس نائیک شہید الرحمان شہید کا تعلق کرم سے ہے ،لانس نائیک شہید رحمان شہید نے 8 سال تک وطن عزیز کا دفاع کیا۔

لانس نائیک شہید رحمان شہید کے سوگواران میں والدین شامل ہیں۔ 

 27 سالہ سپاہی نظام الدین شہید کا تعلق ساؤتھ وزیرستان سے ہے،سپاہی نظام الدین شہید نے5سال پاک فوج میں گزارے ۔

سپاہی نظام الدین شہید کے سوگواران میں والدین شامل ہیں۔