ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

   علی امین گنڈاپور کا ریاست پر ایک اور شدید حملہ

Ali Amin Gandapur, Ali Amin in Dera Ismael Khan, Ali Amin on His Islamabad invasions, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:  خیبر پختونخوا کے پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے غیر ذمہ داری، غیر سنجیدگی اور ملک دشمنی کی ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح محمود غزنوی نے 17 حملے کیے ہم بھی اسی طرح حملے جاری رکھیں گے۔

پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ نے یہ غیر ذمہ دارانہ باتیں ڈیرہ اسمعیل خان میں صحافیوں س اور نیوز کیمروں کے سامنے کہیں۔  ڈیرہ کے صحٓفیوں سے باتین کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ نے کہا ہم پانی پت جنگ کی طرح حملے کریں گے، 5 حملے ہم نے کر لیے ہیں، جس طرح محمود غزنوی نے 17 حملے کیے ہم بھی اسی طرح حملے جاری رکھیں گے۔ 

 خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے پاکستان کے دارالحکومت پر غیر ملکی حملہ آور کی طرح بار بار بے شمار حملے کرنے کے اعلان پر ہی بس نہیں کیا، انہوں نے اپنی ریاست دشمن قرار دیئے گئے دھاووں کو  "پشتون کی آزادی" کی جدوجہد تک قرار دے ڈالا۔ پاکستان کی لیڈنگ نیوز آؤٹ لیٹ کی رپورٹ کے مطابق علی امین نے کہا  کشمیر کی آزادی میں پشتونوں کا کردار  تھا، پشتون کشمیر آزاد کراتے ہیں تو ٹھیک اور "اپنی آزادی کے لیے لڑیں"  تو غلط؟ علی امین نے مزید کہا، ہم فرنٹ لائن پر لڑتے ہیں اور لڑیں گے، ہم شیر ہیں اور شیر رہیں گے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے لاشوں کا پروپیگنڈا ایک بار پھر کیا ۔ علی امین نے میڈیا پر بھی الزام لگایا کہ میڈیا نے جنازے نہیں دکھائے۔

پی ٹی آئی کے بانی کے قریب ترین سمجھے جانے والے علی امین نے پاکستان کی دو مین سٹریم سیاسی پارٹیوں پر  جو تشدد سے دور پر امن سیاست کر رہی ہیں، الٹا الزام لگایا کہ  پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے مل کر" گیم کی ہے"، یہ ملک کے اندر نفرتیں پھیلا کر خانہ جنگی کرانا چاہتے ہیں۔

صحافیوں کے سوالات کے جواب میں پی ٹی آئی کے رہنما علی امین نے کہا کہ سول نافرمانی کا فیصلہ نہیں ہوا، ابھی مذاکرات ہونے ہیں۔  ہم ملک کی خاطر مذاکرات کر رہے ہیں، اگر حکومت مذاکرات نہیں کرتی تو ہم تو چل ہی رہے ہیں۔علی امین نے خیبر پختونخوا میں وفاق کے نمائندہ اور صوبائی بیوروکریسی کے اصولی سربراہ گورنر فیصل کنڈی کا بھی تمسخر اڑایا اور کہا، گورنر ویلا منڈا ہے انکی اے پی سی پر لعنت بھیجتا ہوں۔