ویب ڈیسک : کرسمس کے موقع پر سرکاری (مسیحی) ملازمین کو تنخواہ اور پنشن ایڈوانس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری بھی جاری کردیا گیا ، جس کے مطابق مسیح برادری کے ملازمین کو 18 دسمبر کو تنخواہ اور پنشن اداکی جائے گی۔
یاد رہے 25 دسمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کا تہوارمنائے گی ، اس موقع پر نت نئے انداز ، رنگوں اور ڈیزائنوں کے کیکس، چاکلیٹس اور کنڈیز بھی تیار کی جاتی ہے۔ مسیحی برادری کے مطابق کرسمس خوشیوں کا تہوار ہے، یہ امن اور محبت کا پیغام دیتا ہے، میٹھا کھانے سے خوشی کا احساس دوبالا ہوجاتا ہے۔