جمال الدین: ضمانت کے بعد تھانہ شادمان نذر آتش ٹرائل میں پیش نہ ہونے کا معاملہ، پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے ضامن کیخلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔
عدالت نے عالیہ حمزہ کے ضامن کو 20 دسمبر کیلئے طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے،انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے نوٹس جاری کیا۔
عدالت نے اہم ریمارکس دیے کہ ملزمہ عالیہ حمزہ ضمانت کرانے کے بعد پیش نہیں ہو رہی ،کیوں نہ آپ کے ضمانتی مچلکے کی 2لاکھ کی رقم بحق سرکار ضبط کر لی جائے۔
ڈی ایچ اے کے رہائشی جمیل احمد نے عالیہ حمزہ کی ضمانت دی تھی، ایس ایچ او تھانہ شادمان کو ضامن کو 20 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا، نوٹس کے متن میں لکھا گیا کہ اگر پیش نہ ہوا تو عدالت ضامن کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے۔