ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کو رول آف لاء اور آئین کے مطابق چلایا جائے، شاہد خاقان عباسی

 ملک کو رول آف لاء اور آئین کے مطابق چلایا جائے، شاہد خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج حکمراں اور اپوزیشن عوام کی بات نہیں کر رہے،  اس طرح ملک نہیں چل سکتا، اپوزیشن کا رویہ معاملات کو الجھانے والا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو رول آف لاء اور آئین کے مطابق چلایا جائے، ملک کا ہر سسٹم ناکام ہے، اصلاحات کی ضرورت ہے، ملک میں معاملات کو سلجھانے کی ضرورت ہے، توجہ کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ حالات خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ملک کے اندر سیاسی انتشار، ملکی معیشت سب واضح ہو گیا، ملک میں اپنے لوگوں پر گولی چلائی جائے تو ملک کیسے آگے بڑھے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں پشتو بولنے والوں کو پولیس اٹھا کر لے جاتی ہے، بلوچستان خیبر پختون خوا میں لوگ اپنا حق مانگ رہے ہیں، ہمیں ملک کے معاملات کو سلجھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرم میں حقیقت کیا ہے عوام جاننا چاہ رہے ہیں، کرم میں معصوم لوگوں کو کس نے مارا ۔