ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کا خوبصورت ترین بحری جہاز پاکستان پہنچ گیا

دنیا کا خوبصورت ترین بحری جہاز پاکستان پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دنیا کا خوبصورت ترین اطالوی بحری جہاز دنیا کا سفر کرتے ہوئے پاکستان پہنچ گیا، اطالوی تربیتی بحری جہاز ’’امریگو ویسپوچی‘‘2  روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچا ہے۔ 

اطالوی سفیر،قونصل جنرل سمیت پاک بحریہ کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا، دورے کے دوران جہاز کے سینئر افسران پاک بحریہ کے افسران سے ملاقات کریں گے اور عملے کو کراچی میں مختلف مقامات کادورہ بھی کرایا جائے گا۔

امیریگو ویسکوچی 2 سال سے دنیا کا سفر کرتے ہوئے کراچی کی بندر گاہ پہنچا ہے، بحری جہاز کی آمد 2023 تا 2025 ورلڈ ٹور کا حصہ ہے ۔ امیریگو ویسپوچی کو دنیا کی خوبصورت ترین شپ کا درجہ حاصل ہے۔ 

جہاز کے دورے کا مقصد دوست ممالک کو ان جہازوں کی خریداری میں دلچسپی کو فروغ دینا ہے، اس موقع پر پاکستان نیوی کے افسران سمیت کراچی میں تعینات اطالوی قونصل جنرل ڈنیلو جوردینیلا بھی موجود تھے۔