ویب ڈیسک: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی اور 24 کی بغاوتوں کا احتساب نہ ہوا تو مستقبل کے لیے دروازہ کھل جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں رہنما مسلم لیگ ن اور وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے ملک کے خلاف بغاوتیں کیں۔ احتساب نہ ہوا تو مستقبل کا دروازہ کھل جائے گا۔ 9 مئی کا قصہ بہت پہلے تمام ہوچکا ہوتا اگر اس وقت عدالتی سرپرستی نہ ملی ہوتی۔ جن کو بری ہونا تھا وہ بری ہوگئے جن کو سزا ہونا تھی وہ گئی۔ بدقسمتی سے اس وقت عدلیہ ایک پارٹ بنی ہوئی تھی۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے تحقیقات کا مطالبہ پہلے بھی کیا ہے تاہم میرے خیال میں تمام شواہد موجود ہیں۔ ٹی وی پروگراموں میں بھی ان کی موجودگی کے سارے ثبوت موجود ہیں تو ان کو اب تحقیقات کیا کروانی ہے۔ پی ٹی آئی عدلیہ سے وہی سرپرستی چاہتی ہے جو نو مئی کے بعد ان کو ملی تھی۔
پاکستان زرمبادلہ بھیجنا بند کرنے کے عمران خان بیان پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ چند سو یا چند ہزار افراد کی بات نہیں۔ 65 لاکھ سے زائد پاکستانی توسعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ہی موجود ہیں۔ لوگ وطن سے وفا داری کو عمران خان کے اوپر ترجیح دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور ہر قسم کا اسلحہ لے کر اسلام آباد آئے تو وہ کسی پارٹی یا ولیمے پر نہیں آئے تھے۔ میں آپ کی وساطت سے کہوں کا کہ آپ ترسیلات زر روکنے کی ٹراائی کریں۔ یہ نہیں رکے گی۔ سمندر پار پاکستانی عمران خان کی محبت میں اپنے بچوں کو پیسے بھیجنا کیا بند کر دیں گے؟