زبیر اعوان:ایبٹ آباد میں گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 4 میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، ، آتشزدگی سےچوتھی جماعت کے 6 طلبا جھلس گئے، ریسکیوٹیموں نے طلبا کو ہسپتال منتقل کردیا۔
ایبٹ آباد میں واقع گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 4 میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں گیس ہیٹر بلاسٹ ہونے کے نتیجے میں چوتھی جماعت کے 6 طلبا جھلس گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم فوراََ موقع پر پہنچی۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے جھلسنے والے 6 طلبا کو موقع پر ابتدائی طبعی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا، جھلس کر زخمی ہونے والے طلبا میں سفیان ، معاویہ ،عاشر ، امام حسنین ، عمیر اور فرید شامل ہیں۔