ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکے بعد نیا مسئلہ کھڑا ہو گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکے بعد نیا مسئلہ کھڑا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد:   پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا سلسلہ تیز  ، جس سے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

 چائے پتی کی قیمت 15 روپے بڑھ کر 1920 روپے فی کلو ہوگئی ہے، جبکہ سرف کی قیمت میں بھی 20 روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے بعد سرف کی قیمت 580 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ، شکر اور گڑ کی قیمت میں بھی 5 سے 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آٹے کی قیمت 1730 روپے سے بڑھ کر 1760 روپے پر برقرار ہے، جبکہ چینی کی قیمت 135 روپے سے بڑھ کر 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرے اور عوام کو اضافی مالی بوجھ سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔