عرفان ملک:وفاق کے نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب سمیت تمام صوبوں کا ڈیٹا سینٹرلائز کرنے کا فیصلہ، وفاقی ادارہ نیکٹا نے پنجاب حکومت سے نیشنل ایکشن پلان کا ڈیٹا مانگ لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے نیکٹا کو تمام معلومات فراہم کرنے کی منظوری دے دی، پنجاب حکومت نیکٹا کو قیدیوں کی تمام تر تفصیلات فراہم کرے گا۔
اسلحہ لائسنس ہولڈر ، پرائیویٹ سیکورٹی گارڈر کا ڈیٹا ہوم ڈیپارٹمنٹ فراہم کرے گا، غیر قانونی طور پر پنجاب میں مقیم غیر ملکیوں کا ڈیٹا بھی نیشنل ڈیٹا بیس میں رکھا جائے گا۔
دھماکہ خیز مواد رکھنے والی کمپنیوں کا ریکارڈ بھی نیشنل ڈیٹا بیس میں ہو گا، کالعدم تنظیموں کے افراد اور اشتہاریوں کا ڈیٹا بھی نیکٹا کو فراہم کیا جائے گا، فرانزک سائنس لیبارٹری میں موجود ڈیٹا بھی نیشنل ڈیٹا بیس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔