سکول سربراہان کی تعیناتی کیسے ہوگی؟ اہم خبر آگئی

7 Dec, 2024 | 12:43 PM

جنید ریاض: سکول سربراہان کی تعیناتی کیلئےبھی ٹیسٹ لیا جائے گا، ایجوکیشن اتھارٹیز کے افسران کی ٹیسٹ کی بنیاد پر بھرتی کا راؤنڈ مکمل کرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق میرٹ پر تعینات ہائی سکول سربراہان کا الاؤنس 10ہزار روپے تک مقرر کیا جائے گا، پرائمری اور مڈل سکول کے سربراہان کو 5ہزار روپے الاؤنس ملے گا، پرائمری ،مڈل ،ہائی سکولوں کے سربراہان کو ٹیسٹ ،تجربہ پر مستقل کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر تعلیم نے ہیڈز کی تعیناتی کیلئے اساتذہ سے بھی رائے مانگ لی،وزیر تعلیم کا کہناتھا کہ اساتذہ سکول ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر اپنی رائےبد دے سکیں گے۔

مزیدخبریں