ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فریال محمود کوبولڈ لباس میں رقص کرنا مہنگاپڑگیا

فریال محمود کوبولڈ لباس میں رقص کرنا مہنگاپڑگیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:معروف اداکارہ فریال محمود کو معروف پنجابی گلوکار و ریپر اے پی ڈھلون کے گانے پر بولڈ لباس میں رقص کرنا مہنگاپڑگیا۔ 

 رواں سال کے آغاز میں فلم "وکھری" میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فریال محمود اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں۔ 

 حال ہی میں فریال محمود نے انسٹاگرام پرایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ سفید کراپ ٹاپ میں آئینے کے سامنے معروف پنجابی گلوکار و ریپر اے پی ڈھلون کے گانے "بورا بورا" پر بولڈ لباس میں رقص کررہی ہیں،اس کے بارے میں اداکارہ کاکہناہے کہ انہوں نے یہ ویڈیو اپنی نانی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بنائی ہے۔

ڈانس کی ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے،سوشل میڈیا صارفین اس ڈانس اور اداکارہ کے مختصر لباس کو بےہودہ قرار دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے ایک وجہ بتائیں کہ آپ اس طرح جسم کی نمائش کیوں کرتی ہیں؟یہ دوسروں کو دکھانا چاہتی ہیں یا خود کو؟ میرے خیال میں آپ کو ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ 

دوسرے صارف نے کہاکہ فریال محمود، کیا آپ ایسی نازیبا ویڈیوز بنا بنا کر تھکتی نہیں ہیں؟

 اس سے قبل اداکارہ مہر بانو کی بھی اس طرح کے بولڈ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔