ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہربنس پورہ:پی ایچ اے لاہور کینال پر پہلا تیرتا ہوا ریسٹورنٹ بوٹ بنائے گا

ہربنس پورہ:پی ایچ اے لاہور کینال پر پہلا تیرتا ہوا ریسٹورنٹ بوٹ بنائے گا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:پی ایچ اے لاہور کینال پر پہلا تیرتا ہوا ریسٹورنٹ بوٹ بنائے گا،فلوٹنگ ریسٹورنٹ پر35 کروڑ کی لاگت آ ئے گی ۔
یہ منصوبہ ہربنس پورہ کے قریب نہر پر بنایاجائے گا،سٹنگ ایریاز ، کیفیز ، بچوں کے پلے ایریاز سمیت تفریحی سہولیات ہوں گی،پی ایچ اے نے پراجیکٹ کے لئے 3 کمپنیوں کو پری کوالیفائی کرلیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق ان کمپنیوں میں بابر اینڈ کو ، ایچ آر ڈی کنسٹرکشن ، ریاض انٹرپرائزز شامل ہیں۔پی ایچ اے پہلے سے بنائے گئے پکنک سپاٹ کو  بھی اپگریڈ کرے گا۔ماضی میں اس مقام پر پی ایچ اے نے پکنگ سپاٹ تیار کیا تھا جسے خاطر خواہ پذیرائی نہیں ملی،اب انجنئیرنگ ونگ نے پی ایچ اے کے 35 کروڑ لگانے کا نیا پلان تیار کرادیاہے۔