اساتذہ کے لئے پریشان کن خبر

7 Dec, 2024 | 11:35 AM

جنید ریاض:کنٹریکٹ پریڈ میں سائنس ٹیچنگ الاونس لینے والوں سے الاؤنس واپس لینے کافیصلہ کر لیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق 1 لاکھ سے زائد اساتذہ سے کروڑوں الاونس واپس لینے کا فیصلہ کیاگیا،مذکورہ اساتذہ میں 2014 میں بھرتی ہونے والے 14 ہزار ایجوکیٹرز بھی شامل ہیں
ایجوکیٹرز کی بھرتی 2015 اور 2018میں بھی کی گئی تھی۔
سائنس ٹیچنگ الاونس کی مد میں اساتذہ کو چھ سو روپے ماہانہ کئی سال ادائیگیاں کیجاتی رہیں،سکول سربراہان کو کنٹریکٹ کے دورانیہ میں سائنس ٹیچنگ الاونس کی ریکوری کی ہدایت کر دی گئی۔
صوبائی صدر پنجاب ٹیچرز یونین کاشف شہزاد نے سائنس ٹیچنگ الاونس کی ریکوری پر بھرپور مذمت کی ہے،ان کا کہنا ہے کہ سائنس ٹیچنگ الاونس اساتذہ کا بنیادی حق ہے،سائنس ٹیچنگ الاونس کی واپسی کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے۔

مزیدخبریں