ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 مئی مقدمات؛ جے آئی ٹی رپورٹ میں پی ٹی آئی قیادت اور کئی رہنما مجرم قرار

9 مئی مقدمات؛ جے آئی ٹی رپورٹ میں پی ٹی آئی قیادت اور کئی رہنما مجرم قرار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 9 مئی مقدمات میں جے آئی ٹی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی، جس میں  پی ٹی آئی قیادت اور کئی رہنماؤں کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت  میں  سانحہ 9 مئی کے مختلف مقدمات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جے آئی ٹی نے تفتیش مکمل کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی  ہے، جس میں تفتیش کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے 9 مئی کو عوام کو اکسایا۔

جے آئی ٹی تفتیش کے مطابق اسد عمر ، اعظم سواتی ، حافظ فرحت سمیت دیگر ملزمان گنہگار ہیں۔ پی ٹی آئی کی قیادت بھی گنہگار ہے۔

دوران سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ملزمان کے وکلا سے استفسار کیا کہ آپ بتا دیں تاریخ چاہیے، پہلے آپ کہہ رہے تھے کہ تفتیش مکمل کریں اب ہو گئی ہے تو بحث کریں۔

بعد ازاں عدالت نے ملزمان کے وکلا کو دلائل کے لیے آئندہ سماعت پر 14 جنوری کو طلب کر لیا ۔

Ansa Awais

Content Writer