ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک ہفتے میں تیزی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک ہفتے میں تیزی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے میں ریکارڈ اضافہ، 100 انڈیکس میں 7,696 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 9 ہزار کی سطح کو عبور کر لیا، جو کہ ایک نئی ریکارڈ سطح ہے۔

ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 7.60 فیصد کے اضافے سے نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 9 ہزار 54 پر بند ہوا جبکہ ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 1 لاکھ 1 ہزار 921 رہی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس شاندار اضافے کی وجہ سے مارکیٹ کی کپیٹلائزیشن میں بھی 970 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مارکیٹ کی کپیٹلائزیشن بڑھ کر 13 ہزار 855 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

ایک ہفتے میں 274 ارب روپے مالیت کے 8 ارب 40 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔ میوچئیل فنڈز کی جانب سے ہونے والی بڑی خریداری اس اضافے کا اہم سبب بنی۔

اس کے علاوہ، نومبر 24 کو مہنگائی کی شرح 78 ماہ کی کم سطح 4.90 فیصد تک پہنچ گئی، جب کہ نومبر 23 کے مقابلے میں تجارتی خسارہ 19 فیصد کم ہو کر 1 ارب 58 کروڑ ڈالر تک رہ گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 62 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس سے یہ ذخائر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں یہ ریکارڈ توڑ اضافہ ملک کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کی طرف اشارہ کرتا ہے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کر رہا ہے۔