ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پردلہے کی بارات میں اپنے پالتو کتے کے ساتھ رقص کرنے کی دلچسپ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
پاکستان اور بھارت کے عوام ہر سال شادیوں کے سیزن میں کچھ نہ کچھ انوکھا اور منفرد کرنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔اِن دنوں سوشل میڈیا پر ایک دلہے کی بارات میں اپنے پالتو کتے کے ساتھ رقص کرنے کی دلچسپ ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔متعدد انسٹاگرام پیجز پر شیئر کی گئی وائرل ویڈیو پر پارول گلاٹی، سونم باجوہ اور ایشا گپتا جیسی مشہور شوبز شخصیات نے بھی ردعمل دیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا اپنی بارات میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کررہا ہے اور ساتھ ہی اپنے پالتو کتے کو بھی گود میں اٹھایا ہوا ہے جس نے خوبصورت گلابی لباس پہن رکھا ہے۔ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے صارفین نے خوب پسند کیا اور کمنٹ سیکشن میں نامور شخصیات نے بھی اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
ایک صارف نے کمنٹ سیکشن میں بتایا کہ 'یہ میرے بھائی کی شادی ہے اور اس کتے کا نام لوسی ہے'۔ایک اور صارف نے لکھا کہ 'واہ، کتنے اچھے لوگ ہیں! اپنے کتے کو نہ صرف بارات میں ساتھ لائے بلکہ اسے خوبصورت لباس پہنا کر پوری اہمیت دی، سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ کوئی خاص نسل کا کتا نہیں بلکہ عام کتا ہے جسے پالنے کیلئے گود لیا گیا ہے'۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ 'جوڑے کے لئے ڈھیر ساری محبت اور نیک تمنائیں، دعا ہے کہ آپ دونوں کی زندگی بھی اسی طرح پیار سے بھر جائے جس طرح آپ نے اس کتے کی زندگی کو پیار سے بھر دیا'۔