ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر 

چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کیخلاف وزارت داخلہ کی وفاقی حکومت کی وساطت سے دائر انٹرا کورٹ اپیل 9 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی ۔
  لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کو 9 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کے متعلق کاز لسٹ جاری کردی ،جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت کرے گا ،وزرات داخلہ نے وفاقی حکومت کی وساطت سے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کررکھی ہے ،دورکنی بنچ چیئرمین نادرا لیفٹنینٹ جنرل منیر اظفر کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کر چکا ہے، عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے دیا تھا جس کیخلاف وزارت داخلہ نے وفاقی حکومت کی وساطت سے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ۔

Ansa Awais

Content Writer