راودلشاد:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا انقلابی معاشی ویژن، پنجاب میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ” کاروبار کارڈ“ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ، میڈیم کاروبار کے لئے”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم“پر اتفاقِ۔
تفصیلات کےمطابق بزنس کارڈ سکیم کے تحت ایک سے دس لاکھ روپے تک لون دیا جائے گا، چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم“کے تحت 3کروڑ تک قرضے دینے کی تجویز دی گئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سمال اور میڈیم لون سکیم کے لئے جامع پلان طلب کر لیا، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سمال اور میڈیم لون بلاسود قرضے کا اصولی فیصلہ، بڑے شہروں میں سمال اور میڈیم انڈسٹری کے لئے الگ زون مختص کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
منتخب تجارتی سیکٹرز پر ترجیحی بنیادوں پر قرضے دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا، قرض کی پہلی قسط ملنے کے بعد 3ماہ کا گریس پریڈ بھی دیا جائے گا، چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم ''کے تحت 5سال تک قرض ادا کرنا ہوگا۔
کاروبار کارڈ ریسٹورنٹ سمیت 10ایریاز میں ادائیگی کیلئے استعمال نہیں ہوسکے گا، نوازشریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی سٹارٹ اپ کیلئے ترجیحا لون مل سکے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تجارت ،صنعت کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع بڑھائیں گے۔