اسویٰ فاطمہ:موسم کی بدلتی رُت بھی فضائی آلودگی میں کمی نہ لا سکی، شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 196 ریکارڈ کی گئی۔
فضائی آلودگی کی ملکی درجہ بندی میں لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا۔
پاور زون ہیڈ آفس کے اطراف آلودگی کی شرح 420، امریکی قونصلیٹ میں شرح 334،یو ایم ٹی 247، سی ای آر پی آفس میں آلودگی کی شرح 239 جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 9 ،زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور میں 8 اور 9 نومبر کو بارش کا امکان ہے جس سے فضائی آلودگی میں مزید کمی آئے گی۔