ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کس اداکار نے گلوکارہ شازیہ منظور کو شادی کی آفر کی؟ اور کیا کہا؟

کس اداکار نے گلوکارہ شازیہ منظور کو شادی کی آفر کی؟ اور کیا کہا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شازیہ منظور اردو اور پنجابی زبان کی ایک مقبول پاکستانی گلوکارہ ہیں،  معروف گلوکارہ نے ایک معروف اداکار کی جانب سے شادی کی پیشکش ملنے کا انکشاف کردیا۔

تفصیلات کےمطابق گلوکارہ شازیہ منظور نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا، شازیہ منظور نے بتایا کہ پچھلے دنوں انہیں بڑے مزیدار پیغام آئے جن میں ایک پیغام پشاور کے ایک اداکار کا تھا ان کا نام نہیں لوں گی، انہوں نے کہا کہ میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن میں نظر انداز کرتی رہی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ شادی کا پیغام بھیج بھیج کر تھک گیا اور کہنے لگا کہ اگر آپ نے نہیں کرنی ہے تو آئمہ بیگ، حمیرا چنہ، حمیرا ارشد کا نمبر دے دیں۔ 

گلوکارہ نے کہا کہ میں مسکرا دی اور کہنے لگی کہ پورے مہینے محبت کے دعوے میرے ساتھ کرتا رہا اور پھر کہہ رہا ہے کہ فلاں کا نمبر دے دو۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں شادی نہ کرنے کے سوال پر گلوکارہ نے کہا تھا کہ میں سنا کرتی تھی کہ فنکار کی شادی اُن کے فن سے ہو جاتی ہے، جو بھی اپنے پیشے سے محبت کرنے والے افراد ہیں اُن کی پہلی محبت اُن کا پیشہ ہی ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے گلوکاری کرنے کے لیے بہت جِدو جہد کی تھی، مجھے بہت محنت کرنا پڑی، اس دوران شادی کی طرف میرا دھیان ہی نہیں گیا کہ مجھے شادی کرنی چاہیے۔