فاران یامین: ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ڈکیت گینگ کے خلاف پولیس ان ایکشن،ہربنس پورہ پولیس کی کاروائی، ڈکیتی، چوری کے 45 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 02 رکنی زیبی لوہار ڈکیت گینگ گرفتار۔
ترجمان پولیس ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا تھا کہ ملزمان میں سرغنہ زوہیب عرف زیبی لوہار اور آصف شامل ہیں، ملزمان سے 05 موٹر سائیکلیں، نقدی، 02 پستول میگزینز اور گولیاں برآمد ہوئیں۔
ملزمان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر وارداتیں کر کے فرار ہونے کا اعتراف کیا، ملزمان سے برآمدہ موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا، ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ہربنس پورہ عاصم حمید اور پولیس ٹیم کو شاباش دی، ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہناتھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔