ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ثروت گیلانی نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟ اداکارہ نے زندگی کا تلخ واقعہ سنا دیا

ثروت گیلانی نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟ اداکارہ نے زندگی کا تلخ واقعہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے کئی سپرہٹ سیریلز کئے جن کا چرچہ آج بھی زبان زد پر ہے، اداکارہ نے اپنی ایکٹنگ کی بدولت شوبز انڈسٹری میں منفرد مقام حاصل کیا اور یہی وجہ ہے کہ شوبز کی دنیا میں آج بھی اُن کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی، حال ہی میں اداکارہ نے اپنی زندگی کے تلخ واقعہ کا ذکر کیا اور بتایا کہ انہوں نے خودکشی کرنے کا سوچ لیاتھا۔

تفصیلات کےمطابق ثروت گیلانی پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل ہیں، جو اپنی باکمال اداکاری اور منفرد کرداروں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، وہ نہ صرف ٹیلیویژن ڈراموں بلکہ فلموں میں بھی اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے شائقین کے دل جیت چکی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ عائشہ عمر کے ساتھ ایک ایک انٹرویو میں ثروت گیلانی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 3 بار اپنی جان لینے کی کوشش کی، ان کا کہنا تھا کہ اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد ڈپریشن کا شکار ہوئیں، ان کے لئے وہ ایک  تاریک دور تھا اس لئے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کا سوچا، انہوں نے تین بار خودکشی کی کوشش کی اور اکثر سوچتی تھیں کہ اگر وہ گاڑی چلاتے ہوئے کسی پول سے ٹکرا جائیں تو یہ سب ختم ہو سکتا ہے،یہ تمام خیالات ڈپریشن کی وجہ سے پیدا ہو رہے تھے۔

ثروت گیلانی نے بتایا کہ انہوں نے تھراپی لی اور اس کے بعد وہ دوبارہ معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکیں, ان کا کہنا تھا کہ سیلف ہیلپ کتابوں نے بھی ان کی بہت مدد کی، اللہ پاک نے میرے اندر ہمت پیدا کی میں اس ڈپریشن سے نکل سکوں۔

ثروت گیلانی نے اپنے مایوسی کے دور کے بارے میں بتایا کہ وہ ان دنوں ہر وقت روتی رہتی تھیں، وہ ایک پنکھے کو دیکھتی رہتی تھیں کہ کیا یہ پنکھا ان کا وزن برداشت کرپائے گا !!ان کا کہنا تھا کہ ڈپریشن نے انہیں موت کا خواہشمند بنا دیا تھا لیکن اب وہ ایک معمول کی زندگی کی جانب لوٹ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ ثروت گیلانی کا تعلق کراچی سے ہے، اداکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا اور بعد میں ٹی وی انڈسٹری میں قدم رکھا، ان کے مشہور ڈراموں میں’میرے درد کو جو زبان مل‘ اور ’چلنے کے بعد‘شامل ہیں۔

فلموں کی بات کریں تو ثروت گیلانی نے "جوانی پھر نہیں آنی" اور "دوبارہ پھر سے" جیسی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری سے ناظرین کو متاثر کیا، ان کی بہترین اداکاری اور متحرک شخصیت کی وجہ سے انہیں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔