ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں بیوٹی پارلرز پر بھی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے بھی بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدامات ملک بھر میں ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہیں لیکن عوامی حلقوں میں ان پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب معاشی ماہرین کے مطابق یہ اقدام حکومت کے ریونیو میں اضافہ کرے گا لیکن عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے سے مہنگائی کے اثرات مزید گہرے ہو سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ شادی کی تقریبات میں پہلے ہی بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔ 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کے اضافے نے اس پریشانی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ کئی شہریوں نے اس اقدام کو عوام پر غیر ضروری بوجھ قرار دیا ہے اور حکومت سے اس فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ یہ ٹیکس شادی ہال کی تقریب بکنگ کرنے والی پارٹی سے وصول کیا جائے گا۔ مثال کے طور پر اگر کسی شادی ہال کا کرایہ ایک لاکھ روپے ہے تو اضافی 10 ہزار روپے ود ہولڈنگ ٹیکس کے طور پر ادا کرنا ہوں گے۔