وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی دبئی سے قطر پہنچ گئے 

7 Dec, 2023 | 10:14 PM

علی رامے : وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے دوہا میں قطر کی بڑی سرمایہ کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور اعلی حکام کی ملاقات ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں قطر کی سرمایہ کار کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ قطر کے سرمایہ کار جلد پنجاب کا دورہ کریں گے۔ محسن نقوی نے قطر کی سرمایہ کار کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے آگاہ کیا۔ 

 محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے این او سیز کا اجراء تیز اور آسان بنایا گیا ہے۔ لاہور میں بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر نے کام شروع کر دیا ہے۔ 20 صوبائی و وفاقی محکمے ایک چھت تلے این او سیز کا کم سے کم وقت میں اجراء یقینی بنائیں گے۔  تاریخ میں پہلی بار سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے برق رفتار ون ونڈو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ 106 این او سیز کا 15 روز میں اجراء کا تیز رفتار نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے این او سیز کا اجراء 10 روز میں کیا جائے گا۔ 

قطر کی سرمایہ کار کمپنیوں کے حکام نے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کے ذریعے ون ونڈو آپریشن کے سسٹم کو سراہا۔ 

مزیدخبریں