مسلم لیگ (ن) ایک گھر ہے جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، شہباز شریف

7 Dec, 2023 | 10:08 PM

راؤ دلشاد : سابق ارکان اسمبلی نے شہباز شریف سے ملاقات کے بعد (ن) لیگ میں شامولیت اختیار کرلی۔ 
تفصیلات کے مطابق مولانا ایم آصف معاویہ، بابر خان سیال، مہر اسلم بھروانہ ، سردار ریاض خان مزاری اور دوست محمد خان مزاری، مسز نیلم سیال، شیخ ایم یونس، خالد محمود سرگانہ ، چوہدری خالد غنی، امیر عباس سیال، فیصل حیات جبوانہ، شیخ یعقوب، مسز شیخ یعقوب، رئیس محمد ابراہیم مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ 
ملاقات میں رانا ثناءاللہ، سردار ایاز صادق سردار اویس خان لغاری بھی موجود تھے۔ شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والوں رہنماؤں کا خیر مقدم کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک گھر ہے جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، آپ کی شمولیت سے پاکستان کی ترقی کا سفر تیز ہوگا، مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے کے لئے نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں، پاکستان کو معاشی طور پر پیروں پر کھڑا کرنے کی جدوجہد سب مل کر کریں گے، پاکستان کو درپیش بحرانوں کا مقابلہ اتحاد، اتفاق اور سیاسی تعاون کی قوت سے کریں گے۔ 
سابق ارکان اسمبلی نے پارٹی قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قائد محمد نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عوام کے ریلیف کے لئے ہمیشہ دیانتداری اور خلوص سے کام کیا۔ 

مزیدخبریں