ارشاد قریشی: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویزالہیٰ کی اڈیالہ جیل میں طبعیت ناساز ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق چودھری پرویزالہیٰ کا بلڈ پریشر انتہائی کم ہو گیا، جس کے بعد انھیں جیل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں جیل ڈاکٹرز کی جانب سے پرویز الہیٰ کا طبی معائنہ کیا گیا۔جیل اسپتال میں طبی امداد کے بعد سابق وزیر اعلی کا بلڈ پریشر نارمل ہو گیا۔ جیل ذرائع ڈاکٹرز کی جانب سے طبی معائنے کے بعد چودھری پرویز الہیٰ کو جیل اسپتال سے دوبارہ بیرک منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پرویز الہیٰ کے خون کے نمونے لیے گئے اور بلڈ پریشر چیک کیا گیا۔