فرزانہ صدیق : اسلام آباد میں راستہ کے تنازعے پر نوجوان میاں بیوی کے دوہرے قتل کا معاملہ، پولیس تحقیقات میں مزید پیش رفت سامنے آگئیں۔
پولیس کے مطابق قتل ہونے والا نوجوان اور اس کی اہلیہ شعبہ انجنیرنگ سے منسلک تھے۔ بھارہ کہو میں نوجوان انجنئیراوراہلیہ کے بہیمانہ قتل میں ملوث ملزمان افغانی نکلے،
افغان باشندوں نےگلی سےگزرنے کے تنازعے پراسسٹنٹ رجسٹرارانجنئیرنگ کونسل کو اہلیہ سمیت قتل کیا۔
پولیس تحقیقات کے مطابق قتل سے قبل ملزمان نے گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی بند کر دئیے۔ قتل کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس کی جانب سے ملزمان کے افغانستان فرار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کو قتل کرنے والے ملزمان پہلے بھی کیسز میں پولیس کو مطلوب تھے۔
پولیس نے جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ مکمل کر لی۔ پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ پر موجود افراد کے موبائل کی سی ڈی آر نکلوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔