گجرات؛ نجی یونیورسٹی کی طالبہ نے دریا میں چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی

7 Dec, 2023 | 03:55 PM

رانا شہزاد : گجرات میں دریائے چناب کے قریب واقع نجی یونیورسٹی میں طالبہ نے خودکشی کرلی۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق 21 سالہ طالبہ نے دریا میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، مرنے والی طالبہ کی شناخت علیزہ جہانگیر کے نام سے ہوئی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کا تعلق محلہ الہ آباد وزیر آباد سے ہے۔ 
یونیورسٹی ذرائع کے مطابق مرحومہ بی ایس سی کمپیوٹر سائنس فرسٹ ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ تھی۔ 

 واقعے کے بعد ریسکیو اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔ دریا میں چھلانگ لگانے کے بعد دریا میں موجود مچھیروں نے اسے بچانے کی کوشش کی مگر جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، خودکشی کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔ 

مزیدخبریں