(عرفان ملک) کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 23روز میں اب تک 7 ہزار 509 مقدمات درج کرکے گاڑیاں تھانوں میں بند کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 17 روز میں بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والے 10 ہزار 760 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، جن میں سے بغیر لائسنس کار ڈرائیونگ پر 02 ہزار 164 مقدمات درج جبکہ بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے پر 8 ہزار 596 مقدمات درج ہوئے۔
سی ٹی او مستنصر فیروز کے مطابق بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوں گے۔ کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی کے مستحق نہیں ہوگے۔
سی ٹی او کا کہنا ہے کہ لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیا گیا ہے۔ شہر میں 8خدمت مراکز 24/7 سہولیات فراہم کررہے ہیں۔