کمشنر محمد علی رندھاواکی زیر صدارت نیشنل تمباکو کنٹرول سٹریٹیجی اجلاس و بریفنگ،انسدادتمباکو نوشی کیلئے کمشنر نے ڈویژنل سطح پر فوکل پرسنز نامزد کردئیے۔
تفصیلات کے متابق تمباکو نوشی کی تمام اقسام کے انسداد کیلئے اضلاع میں بھی فوکل پرسنز نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پبلک مقام ،دفاتر ،کالجز،ٹرانسپورٹ میں انسداد تمباکو نوشی ایکٹ کا نفاذ سختی سے ہوگا۔
ٹکمشنر محمد علی رندھاوا وبیکو وینڈر ایکٹ بھی منظوری کے پراسیس میں ہے،وبیکو وینڈر ایکٹ منظوری کے بعد فورا سختی سے نفاذ کریں گے،
قوانین کے تحت پبلک مقامات پر تمباکو نوشی اور،کم عمر بچوں کو سگریٹ و سگریٹ کی دیگر اقسام کی فروخت جرم ہے،تعلیمی اداروں کی 50میٹر حدود میں تمباکو کی خریدو فروخت قانوناً جرم ہے۔
اس حوالے سےکمشنر نے انسداد تمباکو نوشی اقدامات کے پہلے مرحلے میں فوڈ اتھارٹی کو ہدف دے دیا،اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبداسلام عارف،پراجیکٹ ڈائریکٹر ہیلتھ محمد آفتاب،ضلعی انتظامیہ ،پولیس،ایکسائز،پی ایچ اے ،سکولز،کالجز،ہیلتھ افسران نے شرکت کی۔